بدھ 25 نومبر 2026 - 12:32
امروہہ کا ننھا شیعہ بچے کا قرآن سے انس؛9 برس کی عمر میں قرآن مکمل کر لیا

حوزہ/ امروہہ ہندوستان کے محلہ گھیر مناف سے ایڈووکیٹ علی محتشم رضا کے صاحبزادے بشیر مرتضیٰ نے محض نو برس کی عمر میں قرآنِ مجید مکمل کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی: عمر کا وہ حصہ جب بچے کھیل کود اور شرارتوں میں مگن رہتے ہیں، بشیر مرتضیٰ نے اسے کلامِ الٰہی پڑھنے اور سیکھنے میں صرف کیا۔ وہ رانا انٹرنیشنل اسکول میں تیسری جماعت کے طالب علم ہیں۔ اسکول کی تعلیم کے ساتھ قرآنِ مجید کی تکمیل ان کی مسلسل محنت، نظم و ضبط اور والدین کی توجہ کا نتیجہ ہے۔

ختمِ قرآن کے موقع پر مولانا زبیر نے دعا کروائی اور بشیر مرتضیٰ کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر علی منتظر رضا، شجر نقوی، نایاب حیدر، ظفرالحسنین، ڈاکٹر صفی نقوی، بشریٰ، عابد حسین، ارشد، فراز عرشی، صادق، شارق، واصف اسکندر، اکبر، گبو، حنا، آغا حامد، ڈاکٹر رضا علی، ڈاکٹر رضوان اور ڈاکٹر وسیم فاطمہ سمیت دیگر احباب و اعزہ نے بچے کی حوصلہ افزائی کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔

علی محتشم رضا خود وکالت کے پیشے سے وابستہ ہونے کے ساتھ معروف وائس اوور آرٹسٹ اور براڈکاسٹر بھی ہیں۔ آواز اور لفظ سے ان کا رشتہ پرانا ہے اور اب ان کے بیٹے نے کلامِ پاک پڑھ کر اس رشتے کو ایک نئی معنویت عطا کی ہے۔ گھر کا یہ ماحول بلاشبہ بچے کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ خوشی صرف ایک گھرانے کی نہیں بلکہ پورے محلے اور احباب کی ہے۔ لوگ والدین کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں، کیونکہ اولاد کو قرآن سے جوڑنا والدین کی جانب سے دیا جانے والا سب سے قیمتی تحفہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha